انقرہ (آئی این پی )ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں 3 فوجی اور11 کرد باغی ہلاک ہو گئے ۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی علاقے میں پرتشدد واقعات میں 3 فوجی اور11 کرد باغی ہلاک ہو گئے۔2فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک فوجی عسکری گاڑی گشت کے دوران سڑک
مودی جہاں گئے نحوست چھوڑ آئے۔۔۔۔میڈیا میں نئی بحث
کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ کرد اکثریتی علاقے لیجہ میں پیش آیا۔ تیسرا فوجی وان صوبے میں کردباغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ایک جھڑپ میں مارا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں دیگر تین فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان واقعات میں 11 کرد باغیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔