اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سعودی شوہر کو اپنی بیوی کے منہ پر تھپڑ مارنے اور تھوکنے کی پاداش میں قید اور کوڑوں کی سزا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کی ایک عدالت نے شوہر کو اپنی بیوی کے منہ پر تھپڑ مارے اور تھوکنے کی پاداش میں 30 کوڑوں کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے سے تعلق رکھنے والے ایک سعودی شہری، جس کا نام تاحال مقامی میڈیا میں مخفی رکھا جا رہا ہے، کو گذشتہ ہفتے اپنی بیوی کو تھپڑ مارنے اور اس کے منہ پر تھوکنے کے الزام میں ایک ہفتے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔خاتون پر تشدد کی رپورٹ اس کے بھائی نے مقامی حکام کے سامنے درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہن پر اس کا شوہر دو مرتبہ جسمانی تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے۔عدالت میں شوہر نے بیوی کو مارنے کا اعتراف کرتے

مغرب میں نسل پرستی عروج پر 

ہوئے اپنے اقدام کا دفاع کیا تھا۔ شوہر کے بقول اس کی بیوی کئی مرتبہ بغیر اجازت گھر سے باہر گئی جس پر میں نے اسے منع کیا۔اطلاعات کے مطابق جج نے بیوی کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ شوہر کی پیشگی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہ جائے اور ساتھ ہی شوہر کو ایک ہفتے جیل کی سزا اور 30 کوڑوں کی سزا بھی سنا دی کیونکہ اس نے کسی دوسرے پر ہاتھ اٹھانے سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی۔فیصلے کا سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور اسے سعودی عرب میں گھریلو تشدد کے خاتمے کی سمت درست اقدام سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…