جدہ(آئی این پی)سعودی عرب میں کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں نے مشترکہ طور پر صارفین کو انٹرنیٹ پر مبنی ٹیلی فون خدمات استعمال کرنے سے روکنے پر غور شروع کردےا ، اس اقدام کا مقصد فون کالز کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔غےر ملکی مےڈےا کے مطابق سعودی عرب مےں بڑی ٹیلی کام کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے حکام کا کہنا ہے کہ آیندہ چند ہفتوں کے دوران نیٹ پر مبنی ٹیلی فون خدمات کو بند کردیا جائے گا تاکہ یہ کمپنیاں فون کی مد میں اپنی سالانہ آمدن میں اضافہ کرسکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیاں صارفین کو مطلع یا انتباہ کیے بغیر یہ سروسز ختم کرسکتی ہیں۔ایک سعودی وکیل ڈاکٹر ابراہیم زمزمی نے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو اپنے صارفین کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنا چاہیے۔ایک عرب روزنامے الوطن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ٹیلی کمیونیکشن کی عالمی مارکیٹ بالکل کھلی ہے اور ٹیلی کام کمپنیاں اجارہ داری کے ذریعے اربوں ریال منافع نہیں کما سکیں گی۔انھیں اپنے صارفین کو سہولتیں مہیا کرنا ہوں گی۔وکیل زمزمی نے مزید کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو اپنی مارکیٹنگ پالیسیاں وضع کرتے وقت صارفین کی مالی استعداد کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین ان کی خدمات سے استفادہ کرسکیں۔یہ کمپنیوں کے منافع کمانے کے لیے ایک اہم مارکیٹنگ حکمت عملی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیلی کام کمپنیاں اپنی اجارہ دارانہ پالیسیوں کو مسلط کرنے کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں تو وہ صارفین سے محروم ہوجائیں گی کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی تیز رفتاری سے پیش رفت ہو رہی ہے اور ان کا بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن سسٹمز پر کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت لاکھوں لوگ بین الاقوامی فون کالز کے لیے نیٹ پر مبنی ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہیں۔دنیا بھر میں قریباً 90 کروڑ افراد اپنے خاندان یا دوستوں سے بات چیت کے لیے وٹس اپ ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہیں۔75 کروڑ میسنجر ،16 کروڑ ٹانگو اور 12 کروڑ کے لگ بھگ لائن فون استعمال کرتے ہیں۔
سعودی ٹیلی کام کمپنیوں کا انٹرنیٹ فون سروس بند کرنے پرغور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تاحیات
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































