کراچی(آئی این پی)برطانوی شاہی خاندان کی53 سالہ خاتون پائلٹ اپنے خصوصی جہاز کے زریعے دنیا کے 23 ممالک کا چکر لگانے کے سلسلے میں3 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گی،اس بارے میں سول ایوی ایشن زرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ ٹریسی ٹیلر نامی یہ خاتون 1937 میں بنائے جانے والے برطانوی ساخت کے 2 سیٹیں رکھنے والے جہاز کے زریعے 16 نومبر کو گوادر پہنچیں گی،جس کے بعد وہ 17 نومبر کو صبح ساڑھے 11 بجے یونان کے شہزادے نیکولس کے ہمراہ کراچی ائیرپور ٹ پر لینڈ کریں گی،یہاں سے نجی ائیرلائنز کے ہیلی کاپٹر کے زریعے وہ اسٹیڈیم کے قریب واقع داو¿د پبلک اسکول کی تقریب میں شر کت کریں گی اور بعد ازاں وہ کراچی میں اہم شخصیت سمیت سفارکاوں ،کاروباری حضرات اور میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گی،14 ہزار ناٹیکل مائل سفر کے سلسلے میں وہ 18 نومبر کو بھارت،احمد آباد اور بمبئی جائیں گی اور ان کا سفر اسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاکر اختتام پزیر ہوگا،پاکستان میں ٹریسی ٹیلر کا دورہ حبیب بینک اور اینگرو گروپ نے اسپانسر کیا ہے،واضح رہے کہ 1930 میں ایمی جانسن نامی خاتون پائلٹ نے اسی روٹ اور فاصلے پر سفر کرتے ہوئے انہی دنیا کے23 ممالک کا چکر لگایا تھا۔