اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ سے اتحاد۔۔۔چوہدری شجاعت نے انتہائی اہم اعلان کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک )ن لیگ اور پی ٹی آئی کے لیڈروں کے دائیں بائیں جو لوگ ہیں وہ میری یونیورسٹی کے پڑھے ہوئے ہیں۔ دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کو قائد اعظم کا ترقی یافتہ وخوشحال پاکستان بنایاجاسکے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ جمعہ کے روز سہ پہر پا کستان مسلم لیگ (ق) کے صدر وسابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ق) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عنصر بریار اور مرکزی رکن مجلس عاملہ چوہدری سلیم بریار کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کی دعائیہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحادکاکوئی امکان نہیں ہے تاہم ہم دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کو قائد اعظم کا ترقی یافتہ وخوشحال پاکستان بنایاجاسکے۔ پا ک آرمی بارے انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے جو حکومت کو کہا وہ کوئی ایشو نہیں ہے لیکن حکومت کا اس معاملہ پر جواب کسی بھی لحاظ سے درست نہ ہے کیونکہ بہت سارے لوگ بلاجواز اسے ایشو بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں جو ٹھیک بات نہیں ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قومی اسمبلی کے ا سپیکر کے انتخاب میں ایاز صادق کی حمایت سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کی بلکہ ا سپیکر قومی اسمبلی کے عہدہ کو غیر متنازعہ رکھنے کیلئے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی اس کا غلط مطلب نہ نکالے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے جس بات کی نشاندہی کی ہے حکومت کو چا ہئے کہ وہ اسے ٹھیک کرے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلہ میں ہمارا مقابلہ ڈی سی او ،اور ڈی پی او کے ساتھ ہے جنہوں نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔قبل ازیں جامع مسجد میں ایصال ثواب کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چوہدری شجاعت حسین کے علاوہ سابق ضلع ناظم ورہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد اکمل چیمہ ، رانا ندیم اکرم ، میاں محمد سہیل ، سٹی صدر مسلم لیگ (ق) صدف بٹ ، ڈاکٹر نسیم شہزاد سمیت شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…