اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت داخلہ نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کیخلاف ایک بار پھر تادیبی کارروائی کا فیصلہ کر لیاجبکہ مولاناعبدالعزیز نے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد طلبہ ریلی منسوخ کردی۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز مذہب کے نام پر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں،اس لئے لال مسجد کے خطیب اور ان کے ساتھیوں کیخلاف کارروائی کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیںدوسری جانب مولانا عبدالعزیز کو جامعہ حفصہ سے جلوس کی شکل میں لال مسجد نماز جمعہ پڑھانے کیلئے جاناچاہتے تھا مگر انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کوجامعہ حفضہ کے باہرتعینات کردیا مولانا عبدالعزیز نے انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد نفاذ قرآن وسنت ریلی منسوخ کردی۔