منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کی افغان امن عمل کی بحالی کیلئے ایک بارپھر تعاون کی پیشکش، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کامطالبہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے افغان حکومت کے رابطہ کرنے کی صورت میں ایک بار پھرافغان امن عمل کی بحالی کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ پائیدار امن صرف تمام فریقین کی شمولیت سے سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے ہی حاصل ہوسکتا ہے،فغانستان میں امن استحکام اورترقی کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ملکر کام کرتے رہینگے، افغان مہاجرین کی وطن واپسی اوراپنے ملک میں آباد کاری کے سلسلہ میں یو این ایچ سی آر اپنی کوششوں میں تیزی لائے۔وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نکولس ہیسم نے جمعہ کو دفتر خارجہ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران فریقین نے دیگرامور کے علاوہ افغانستان میں ابھرتی ہوئی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال اور امن اوراستحکام کیلئے بین الاقوامی کوششوں کاجائزہ لیا۔ مشیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تمام دوطرفہ شعبوں میں تعمیری اوربامقصد روابط کا خواہاں ہے انہوں نے افغانستان میں امن استحکام اورترقی کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ملکر کام کرنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ دسمبر2015ءمیں اسلام آباد میں ہونیوالی قلب ایشیا وزارتی کانفرنس ان اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی ۔مشیرخارجہ نے افغانستان میں امن کو خطے کے امن کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایک پائیدار امن صرف تمام فریقین کی شمولیت سے سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری افغانستان میں تعطل کاشکار امن عمل کی جلدبحالی کی خواہاں ہے جو پاکستان کے خیال میں اس مقصد کیلئے بہترین راستہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے اگر افغان حکومت نے رابطہ کیاتو وہ امن عمل کی بحالی میں مدد فراہم کریگا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے افغانستان میں امن اورترقی کے سلسلہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے افغانستان کے امن عمل کے حوالے سے بھی پاکستانی کردا ر کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہاکہ بین الافغان امن مذاکرات کیلئے بھرپورعلاقائی حمایت درکارہوگی ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس حوالے سے سہولت کار کاکردار ادا کرے گا۔ فریقین نے پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور اپنے ملک میں دوبارہ آباد کاری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آرکومہاجرین کی وطن واپسی کیلئے افغان حکومت کی استعداد بڑھانے کی غرض سے عالمی برادری کومتحرک کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لانی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…