جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کی جانب سے جنوبی ایشیاءمیں امن کے قیام کےلئے پاکستان کی دوستانہ کوششوں کا جواب نہیں دیا جارہا ,سابق وزیر خارجہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور اہم کانگریسی رہنماءسلمان خورشید نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو اس پر بی جے پی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہ لانے کے لیے دباﺅ ڈالا جاتا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جنوبی ایشیاءمیں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی دوستانہ کوششوں کا جواب نہیں دیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنا جرات مندانہ اور دور اندیشی پر مبنی فیصلہ تھا تاہم بی جے پی کی اتحادی حکومت اسلام آباد کی امن تجاویز پر مناسب تبادلے میں ناکام ہوگئی۔انہوںنے کہاکہ نریندرا مودی اب تک سیکھ رہے ہیں کہ کیسے ریاست کے امور چلانے چاہیے اور اگر بھارت مذاکرات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے تو خیال رکھنا چاہئے کہ اسلام آباد کے جمہوری سیاسی نظام کو غیرمستحکم نہ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ایک مستحکم اور کامیاب پاکستان بھارت کے مفاد میں ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا اگرچہ کسی بھی ملک کے خلاف دہشتگردی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے .اکستان نے بذات خود اس کو نہیں پھیلایا ہے۔انہوں نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کی ستائش کی اور قبائلی علاقوں میں مشکل جنگ لڑنے پر فوج کے کردار کو تسلیم کیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…