کراچی(نیوزڈیسک)امریکا میں زیر علاج پاکستانی لڑکی نے والدین سے ملنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے تاہم ان کے والدین کا امریکا کا ویزامستردکردیا گیاہے۔18 سالہ پاکستانی لڑکی قرات چھاپرا ہیوسٹن کے اسپتال میں زندگی کے آخری لمحات گزار رہی ہے۔لڑکی نے والدین سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم قرات کے والدین کو امریکا جانے میں مشکلات کاسامنا ہے اوران کا امریکا کا ویزامستردکردیا گیا ہے ۔قرات چھاپراکا کہنا ہے کہ والدین سے ملے بغیر دنیا نہیں چھوڑنا چاہتی،خواہش ہے والدین کو آخری بار گلے لگا سکوں۔قرات چھاپرانے امریکی حکام سے والدین کو ویزا دینے کی درخواست کی ہے۔