اسلام آب(نیوزڈیسک).وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پرپیسہ خرچ ہواہے،پاکستان کے دوست ممالک وعدے کرتےہیں دیتے کچھ نہیں۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 32 اداروں کی سیکریٹ فنڈنگ بندکرد ی گئی ہے،اب صرف 2ایجنسیوں کو سیکریٹ فنڈز دئے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہناتھا کہ ہمارے آنے کے بعد 3 کھرب روپےقرضوں میں اضافہ ہوا،اگر ہم بروقت اقدام نہ کرتے تو رقم 6 کھرب روپےہوتی