پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سی ڈی اے کاقومی خزانے کو 50 ارب کا ٹیکہ لگانے کی کوشش ، چیئرمین طلب

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین لگژری ہوٹلزکے پلاٹس کی الائٹمنٹ کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی ۔کیس میں16نومبر کو ہونیوالی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا اورچیئرمین سی ڈی اے سے جواب طلب کرلیاگیا۔درخواست گذار سینئر ایڈووکیٹ حافظ عرفات احمدنے کیس کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ3 لگژری ہوٹلوں کیلئے پلاٹس کی نیلامی کا عمل غیر قانونی اور غیر شفاف ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پلاٹوں کی غیر شفاف نیلامی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا ۔بلیو ایریا میں بارہ ایکڑ ، مری روڈ پر 8 ایکڑ اور سیکٹر ای الیون میں 3 ایکٹر پلاٹس کی نیلامی 16 نومبر کو ہونی تھی۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے حکام کو 19 نومبر کیلئے نوٹس جاری کردیا ۔ پلاٹس کو لگژری ہوٹل کیٹگری میںنیلام کرکے 20 فیصد کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دی جارہی تھی ۔ نیلامی کے اشتہار میں ان پلاٹوں کوہوٹل کا پلاٹ ظاہر کیاگیا جبکہ بروشر میں اسے (Mixed Used ) ہوٹل اور کمرشل استعمال لکھاگیا جو کہ سی ڈی اے کے بیان کردہ شرائط اور قوانین کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے ۔

مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…