اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینٹ میں پیپلز پارٹی کے قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے وکیل بن گئے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایبٹ آباد سے 21 منحرف کونسلرز کے خلاف پارٹی امیدوار کے خلاف ووٹ دینے کے کیس میں اعتزاز احسن تحریک انصاف کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوئے .پی ٹی آئی کے وکیل اعتزاز احسن کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد کے ان 21 کونسلرز نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر انہیں نااہل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے تمام فریقین سے تحریری بیان اور بیان حلفی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا