پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

او ایس ڈی بنائے جانے کی خبر یں بے بنیاد اور صریحا غلط ہیں، عائشہ ممتاز

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(نیوز ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائرکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایسی تمام افواہوں کی تردید کی ہے کہ انہیں او ایس ڈی بنادیا گیا ہے، برسلز سے جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بدستور انجام دے رہی ہیں اور وطن واپسی پر اسی طرح کام جاری رکھیں گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائرکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی تردید کردی ہے،انہوں نے صاف صاف کہہ دیا کہ وہ ایک آفیشل تقریب کے سلسلے میں برسلز میں ہیں ، ایسی کوئی بات نہیں کہ انہیں او ایس ڈی بناکر راستے سے ہٹادیا گیا ہے۔عائشہ ممتاز کو اس وضاحت کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں یہ خبریں پھیلائی گئیں کہ انہوں نے کسی بڑی شخصیت کی کمپنی پر چھاپہ مارا، جس کی سزا انہیں او ایس ڈی بناکر دی گی۔تاہم سوشل میڈیا پر جاری ایسی افواہوں کی تردید کرتیہوئے عائشہ ممتاز نے کہاکہ وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسی تندہی اور عزم و ہمت سے برسلز سے واپسی پر کام وہیں سے شروع کریں گی جہاں چھوڑ کر گئی تھیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیرپرسن عائشہ ممتاز نے بہت ہی کم عرصے میں اپنی جانفشانی اور فرض شناسی سے الگ پہچان بنائی ہے ، انہوں نے لاہور میں خاص طورپر غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی بند کرائی ، غیر معیاری کھانا فراہم کرنے والے ہوٹلز اور فوڈ چینز پر جرمانے لگائے اور کسی بڑے نام کو بھی نہیں بخشا۔

مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…