پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شاہین ایئرلائن حادثے کے وقت پائلٹ نشے کی حالت میں تھا، سول ایوی ایشن

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)شاہین ایئرلائن حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پائلٹ تھکاوٹ کا شکار اور نشے کی حالت میں تھا جس کی وجہ سے مسافر طیارہ رن وے سے اتر کر کچے میں پہنچ گیا تھا۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن امجدعلی طور کی زیرصدارت کراچی میں اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے، شاہین اور انڈس ایئرلائنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایئرلائنز کو بہتر بنانے اور پائلٹوں کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کرنے کے حوالے سے امور پر بات کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں حادثے کا شکار ہونے والے شاہین ایئرلائن طیارے کے پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ پر بھی بات ہوئی جس کے مطابق حادثے کے وقت پائلٹ تھکاوٹ کا شکار تھا جو آرام کئے بغیر جہاز اڑا رہا تھا جب کہ پائلٹ نشے کی حالت میں بھی تھا۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شاہین ایئر کے طیارے کے حادثے کی حتمی رپورٹ فائنل نہیں ہوئی تاہم ایئرلائنز حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ پائلٹس تندرست ہوں اور انہوں نے آرام کا وقت مکمل کیا ہو جب کہ شاہین ایئرلائن طیارے کے پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ پائلٹ نے مکمل آرام نہیں کیا تھا جس کے باعث مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو کراچی سے لاہور جانے والے مسافر طیارے میں 112 مسافر سوار تھے جو اچانک لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر کر کچے میں چلا گیا تھا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن حکام نے طیارے کو ناقابل پرواز قرار دے دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…