کراچی(نیوزڈیسک) آفاق احمد کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میں کسی صورت شامل نہیں ہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے محاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوجانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ اس حوالے سے اب آفاق احمد نے پہلی مرتبہ منظر عام پر وضاحت دی ہے۔ نجی چینل جیو ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ الطاف حسین کے ہوتے ہوئے ایم کیو ایم میں شامل ہونے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے خلاف انہوں نے جو بیان دیا وہ اسلیے دیا کہ ان کی دشمنی الطاف حسین سے ہے نہ کہ محاجر قوم سے۔ تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کیخلاف جو لائحہ عمل بنایا ہے اس سے سب سے زیادہ فائدہ ایم کیو ایم کو ہی ہورہا ہے۔