لاہور(نیوزڈیسک) کر پشن کے مختلف سیکنڈلز میں ملوث اہم شخصیات کی گر فتاری کیلئے فہر ستیں تیار کر لی گئیں ‘رواں ماہ کے آخرتک گر فتاریوں کا امکان ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے بہت سارے لوگوں کی ایک فہرست تیار کرلی گئی ہے ، گرفتاریاں ہونی ہیں جن میں حکومتی اور دیگر شخصیات بھی شامل ہوں گی ‘حکومت کے رینکس میں ایک اچھی خاصی لمبی لسٹ تیار ہوچکی ہے اور اس کے تحت حکومت کے بہت سارے لوگ گرفتار ہونیوالے ہیں اس سلسلے میں نومبر کا وقت دیاجارہاہے اور نومبر کا مہینہ حکومت کیلئے بہت اہم ہے ، دسمبر کے پہلے دس بھی بہت اہم ہیں