جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

رانا ثناءاللہ نے اراکین کو اسمبلی کو خوشخبری سنادی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے احتجاج کرنے والے اراکین کو تنخواہوں او رمراعات میں اضافے کا دوبارہ لالی پاپ دے دیا۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے ایوان میں کھڑے ہو کر وعدے کے باوجود اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میںاضافہ نہ کرنے پر احتجاج کیا جس پر دیگر خواتین اراکین بھی اپنی نشستوں پرکھڑی ہو گئیں اور مرد اراکین نے بھی اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے ہی اس کی حمایت کی ۔راناثنا اللہ خان نے ایوان میں بتایا کہ پنجاب کے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات باقی تینوں صوبوں کی اسمبلیوں کے برابر کرنے کیلئے بل تیار تھا لیکن ہمارا موقف تھاکہ تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اس پر اپنی رضا مندی ظاہر کر دیں ۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کے سامنے تمام پارلیمانی لیڈرز نے اسکی منظوری دیدی ہے اب ہم اس بل کو پیش کرنے جارہے ہیں ۔ جس پر ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے کہا کہ کہیں یہ ”لارے بازی “تو نہیں جس پر اسپیکر نے کہا کہ اچھے کی امید رکھیں ۔ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی ضمانت ہے جس پر اسپیکر نے کہا کہ وزیر قانون نے آپ سے ایوان میں وعدہ کیا ہے ۔ تاہم گزشتہ روز سرکاری کارروائی مکمل ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیاگیا اور اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل ایوان میں پیش نہ ہو سکا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…