کراچی(این این آئی)سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرز ا نے رینجرز کی سیکورٹی فراہم کرنے کے لیئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیاہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں بدین میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا لہٰذا ان کو رینجرز کی سیکورٹی فراہم کی جائے ۔