جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شاہ محمود کہیں نہیں جا رہے، عمران خان

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر کوٹ (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں چاروں صوبوں کی عوام کو متحد کرنا چاہتا ہوں۔ ہم کیا تبدیلی لارہے ہیں اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ گڈ گورننس سارے صوبوں کے عوام کا مطالبہ ہے۔عمر کوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود پی ٹی آئی سے کہیں نہیں جا رہے۔مرکز سے اختیارات نیچے آئینگے تو ہی تبدیلی آئے گی۔انہوں نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا بلاول پہلے پیپلز پارٹی وفاق کی علامت تھی آج صرف پی ٹی آئی ہی وفاق کی علامت ہے۔نئے پاکستان کے قریب پہنچ چکے ہیں۔نیا پاکستان اقلیتوں کیلئے مثالی ملک بنے گا اور مودی شرمسار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اقلیتوں کو ان کے حقوق دیگی۔پولیس کو غیر سیاسی کرینگے۔نئے پاکستان میں امیر لوگوں سے ٹیکس لینگے۔خیبر پی کے حکومت کو مثالی بنا کر دکھائینگے۔انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ میں ہندووں کے ساتھ دیوالی منانے آیا ہوں ان کو دیوالی مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے پر خیبر پی کے میں ایک وزیر کو ہتھکڑیاں لگوا دیں۔پنجاب پولیس ستیٹ بن چکا ہے۔پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ہمارے 12کارکنوں کو شہید کیا گیااس ظلم کیخلاف ہر جگہ لڑینگے قاتلوں کا پیچھا کر کے ان کو سزا دلوائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن جیتنے کیلئے پولیس کو استعمال کیا جارہا ہے۔جلسے سے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا جبکہ ہزاروں افراد نے جلسہ میں شرکت کی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…