راولپنڈی (نیوزڈیسک)بے روزگاری سے تنگ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کا برطرف ملازم غلام جعفر تین بچوں کو بیچنے کے لئے کچہری پہنچ گیا۔غلام جعفرکے مطابق جیل افسروں کی کرپشن اور دیگر غیر قانونی کاموں کے بارے میں نیب کو درخواست دی تھی جس پر آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق اور جیل سپرنٹنڈنٹ نے میرے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نو مئی 2014 کو جبری طور پرملازمت سے نکال دیا۔برطرف ملازم کے مطابق بے روزگاری کے باعث بچے فروخت کرنے پر مجبور ہوچکا ہوںاس نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ معاملے کا نوٹس لے کراس کی ملازمت کی بحالی کا حکم جاری کریں۔