ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

جے ایف 17 طیاروں کو خریدار مل گیا ,معاہدے پر دستخط

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کردہ فائٹر جیٹ جے ایف 17 طیاروں کو خریدار مل گیا جب کہ خریداری کے معاہدے پربھی دستخط بھی ہوگئے۔چینی میڈیا کے مطابق دبئی ایئرشو کے دوران کئی ممالک نے پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے تیار فائٹر جیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔معروف چینی اخبار چائنا ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں سینئر چینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن انڈسٹری کارپ آف چائنا (ایوک) اور پاکستان ایروناٹیکل کامپلکس کا نامعلوم خریدار سے جے ایف 17 فائٹر جہاز کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا جے ایف 17 جہاز کی فروخت کے حوالے سے حتمی معاہدہ کب ہوگا اور کتنے جہاز فروخت کیے جائیں گے ,ایوک ملٹری ایئرکرافٹ کے سیلز ڈویڑن کے ہیڈ لوئی یو نے بتایا کہ دبئی ایئر شو کے دوران کئی ممالک نے جے ایف 17 جہاز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔واضح رہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران چین کے ہتھیاروں کی برآمد میں 143 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم اسلحے کی عالمی مارکیٹ میں اس کا حصہ اب بھی صرف 5 فیصد ہے۔خیال رہے کہ تقریباً5 ماہ قبل جدید جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا پہلا آرڈر حاصل کیا گیا تھا.پاکستان ایئر فورس کے ترجمان ایئر کموڈور سید محمد علی شاہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا ایک آرڈر حاصل کرلیا گیا ہے، تاہم انھوں نے اس آرڈر کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔چین کے ٹیکنیشن کی مدد سے پاکستان میں تیار کئے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن ملٹی رول طیارے ہیں جو آواز کی رفتار سے دو گنا زیادہ رفتار سے 55 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…