لاہور(نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں لاہور میں تھیم پارک اور ایکواریم بنانے کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں تھیم پارک اورسٹیٹ آف دی آرٹ ایکواریم بنانے کے مجوزہ منصوبے میں سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں تھیم پارک اور سٹیٹ آف آرٹ ایکواریم بنانے کا مجوزہ منصوبہ عوام کو عالمی معیار کی منفرد اور معیاری تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور اس منصوبے کے حوالے سے ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں گے تاکہ لاہور میں جدید ترین تفریحی سہولتوں پر مشتمل اس پارک اور ایکواریم کے مجوزہ منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے تھیم پارک اور ایکواریم بنانے کے مجوزہ منصوبے میں دلچسپی اور اس ضمن میں آمادگی خوش آئندہے۔پنجاب حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گی تاکہ مجوزہ منصوبے کو جلد سے جلد مکمل بھی کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں جدید طرز پر تھیم پارک اور ایکواریم کے منصوبے سے عوام کو تفریح کے نئے اور منفرد مواقع میسرآئیں گے اور یہ منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد تفریحی پراجیکٹ ہوگا جس میں سرمایہ کاری چین کے سرمایہ کار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تفریح کی جدید ترین اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اس مجوزہ منصوبے سے متعلقہ امور کو جلد سے جلد طے کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے جدید طرز پر تھیم پارک اور ایکواریم کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے ضروری امور طے کرنے کے کیلئے کمیٹی تشکیل دےنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی مجوزہ منصوبے کی تمام جزئیات کا جائزہ لے کر کام کو آگے بڑھائے۔ چینی سرمایہ کاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور میں جدید تھیم پارک اور سٹیٹ آف دی آرٹ ایکواریم کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں اور یہ منصوبہ عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک منفرد حیثیت کا حامل ہوگا۔ چینی سرمایہ کاروں نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ اس منصوبے کو 2017کے اوائل میں مکمل کر لیا جائے گا۔ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے چین میں بنائے گئے جدید ایکواریم کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ، سیکرٹری جنگلات ،کمشنر لاہو رڈویڑن، ڈی جی ایل ڈی اے ، ڈی جی پی ایچ اے او ر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا