پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کرلیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرتے ہوئے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ جمعرات کو یہاں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر عدالت نے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کرنے کے حوالے سے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد بھٹی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ شجاعت عظیم پہلے مشیر تھے اب وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہاکہ عدالت کے ساتھ چھپن چھپائی کھیلنا بند کریں، بتایا جائے کہ کیا شجاعت عظیم کا کورٹ مارشل ہوا تھا جواب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ 1979ءمیں شجاعت عظیم کا کورٹ مارشل ہوا تھا جس پر جسٹس امیر ہانی نے استفسار کیا کہ سزایافتہ شخص کو کیسے کوئی عوامی عہدہ دیا جاسکتا ہے؟جسٹس امیر ہانی نے کہا کہ عدالت کیس کو موخر کرنے کے بجائے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرےگی، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ندیم حسن آصف تمام ریکارڈ کے ساتھ حاضر ہوں بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا

دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…