حیدرآباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن نے کہاہے کہ پیپلز پارٹیاور (ن) لیگ اقتدار باریاں لیتی رہی ہیں۔ پولیس حکمرانوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تھوڑے سے لوگ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اقتدارمافیاسے چھٹکاراپانے کے لئے عوام کوقربانی دیناہوگی ۔اس طرح کے نظام میں عوام کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ بھی پورے ملک کو آگے لے جا سکتا ہے۔ تھوڑے سے لوگ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ تیس سال میں پیپلز پارٹی چھ بار حکومت کر چکی ہے۔ اقتدار مافیا سے آزادی کے لئے قربانی دینا پڑے گی۔ عمران خا ن نے کہاکہ وہ عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے نہیں آئے۔ نئے پاکستان میں ایک سال کے دوران 70 فیصد جرائم کم ہو گئے۔ خیبر پختونخوا کے نظام میں کوئی سیاسی مداخلت بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کی واحد جماعت ہے جوعوام کوبلدیاتی نظام دینے میں مخلص ہے اورہماری خیبرپختونخواحکومت نے سب سے پہلے شفاف بلدیاتی انتخابات کراکے عوام کوبلدیاتی نظام دیاہے جس کے ثمرات جلد عوام کوملناشروع ہوجائیں گے
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا