کراچی (نیوزڈیسک)ترجمان رینجرز نے میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ کراچی آپریشن سست روی کا شکا رہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کے بارے میں میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ رینجرز آپریش ہلکا پڑ گیا ہے۔ترجمان رینجرز نے دو ٹوک لفظوں میں واضح کیا ہے کہ رینجرز آپریشن ہلکا نہیں ہوا بلکہ دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور دہشتگردی کیخلاف جاری یہ آپریشن آخری دہشتگرد اور ٹارگٹ کلر کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرزا ور کراچی کے عوام ساتھ ساتھ ہیں ،عوام کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام گردو نواح پرکڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری طور پر ہیلپ لائن 1011پر اطلاع دیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بعض چینلز پر چلنے والی ان خبروں میں صداقت نہیں ہے کہ جن میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ہلکا پڑ گیا ہے ۔دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا