فیصل آباد (آن لائن)وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ریحام خان پر کالا جادو کرنے والے بابے سے عمران خان کا رویہ بھی ٹھیک کرائیں گے ،جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی سابق اہلیہ پر واقعی کالا جادو ہوا ہے تو میں ریحام خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس کالا جادو کرنے والے بابے کا نام بتائیں ہم ان کے پاس جائیں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے کالے جادو سے عمران خان رویہ بھی ٹھیک کر دیں،ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کہیں بھی نظر نہیں آئی یہ صرف کنٹینر پر ہی نظر آتی ہے۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا