ٹانک(نیوز ڈیسک)ٹانک کے قریب گذشتہ ماہ اغوا کیے گئے گومل زام ڈیم کے 21مزدور بازیاب ،پولیٹیکل کمپاؤ نڈ پہنچا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان سیاغواکیے گئے21مزدوروں کوملزمان نے چھوڑ دیا۔ ان مزدوروں کو22اکتوبرکی شام گومل زام ڈیم پر کام کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد ہونے افراد جنوبی وزیرستان کے علاقہ نیلی کچ میں ایف ڈبلیو او کے ٹھیکیدار کیساتھ گومل زام ڈیم پر مزدوری کرتے تھے۔ 22 اکتوبر کو نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔21 دن تک ملزمان نے مزدوروں کو اپنی قید میں رکھنے کے بعد گزشتہ رات ایک بجے کے قریب تھانا گومل کے علاقے کوٹ خدک میں چھوڑا اور فرار ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے تمام مزدوروں کو اپنی نگرانی میں پولیٹیکل کمپاؤ نڈ جنوبی وزیرستان ٹانک پہنچا دیا ہے۔