اسلام آباد(نیوزڈیسک)تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر بدھ کی شام 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں نور خان ائیر بیس پر وزیراعظم نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور تاجک صدر کی آمد کے موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی جب کہ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیردفاع خواجہ محمد آصف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف پاکستان کے 2 روزہ دورے کے دوران صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف سمیت اہم سیاسی اور عسکری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں دوطرفہ تعلاقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات