اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری کی صاحبزادی نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کومبارکباد دینے ان کے چیمبر میں پہنچ گئیں ۔ یاد رہے کہ ایاز صادق کو مبارکباد پر مبنی ٹوئٹ کرنے کے بعد ایمان مزاری اور ان کی والدہ شیریں مزاری کو بھی ٹوئٹرپر پی ٹی آئی کارکنوں کی تنقید کا سامنا ہے ۔ ایمان حاضر مزاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے حقیقی اسپیکر ہیں ۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کی سوشل میڈیا پر بدزبانی سے تنگ آکر درست وقت پر میں نے پارٹی چھوڑ دی ۔ایمان حاضر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے ن لیگ پر بھی تنقید کی ہے لیکن کبھی گالیاں نہیں سننا پڑیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ٹوئٹ کی بنا پر انہیں اور ان کی والدہ کو پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات