جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ماڈل ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ماڈل ایان کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ راولپنڈی کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کسٹم عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ ایان علی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایان علی بیمار ہیں اس لئے حاضری سے استثنا دیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ اگر ملزمہ بیمار ہیں تو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جائے۔ کسٹم کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ بہانا کر رہی ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کو اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ اس سے قبل ماڈل ایان علی نے پاسپورٹ واپسی کے لئے کسٹم عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اہم دورے پر بیرون ملک جانا ہے اس لئے پاسپورٹ واپس کیا جائے۔ ایان علی کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہو گی۔ واضح رہے کہ آج انسداد سمگلنگ و کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان ماڈل ایان علی کی 5لاکھ 6800 امریکی ڈالر کی بیرون ملک سمگلنگ پر کسٹمز کی جانب سے نئی ایف آئی آر کے اندراج اور ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز کرنا تھا۔گذشتہ سماعت کے دوران خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے ایان علی کی بریت کی درخواست خارج کر تے ہوئے مزید سماعت 12نومبر تک ملتوی کر تے ہوئے حکم دیا تھا۔اس سے قبل ماڈل ایان علی نے ہائی کورٹ میں اپنی بریت کی درخواست دائر کر دی۔ ماڈل ایان علی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا بریت سے متعلق فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔ ماڈل ایان علی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں بری کیا جائے۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے

اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…