اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو پیپلزپارٹی کے باغی رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے خاندان کو قتل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ایسا کہنا ہے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کا جو ملکی قانون ساز ادارے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر رہ چکی ہیں ۔ انہوں نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کرمنل افسران کو بدین میں تعینات کررہے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم ، آرمی چیف ،چیف جسٹس اور انسانی حقوق کمیشن سے وزیرداخلہ سندھ کے اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات