لاہور(نیوزڈیسک)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال میں 40خطرناک دہشت گرد گرفتارکیے گئے جبکہ 69 زیر حراست ہیں۔لاہورسے جاری بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے جرائم کا گراف نیچے آچکا ہے،دہشت گردی میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔رواں سال متعدد دہشت گرد گرفتار کیے گئے،منافرت آمیز میٹریل چھاپنے پر 5سو47مقدمات درج کیے گئے جبکہ 5سو80افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014ء کے مقابلے میں اس سال قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،اغواء اور راہزنی کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات