کوئٹہ(نیوزڈیسک) بارود کی بو کی جگہ امن کی خوشبو آنے لگی ۔ بلوچستان پھر سے مسکرانے لگا ہے ۔ ہتھیار اٹھانے والے پہاڑوں سے واپس اتر رہے ہیں جو اب گولی نہیں دلیل سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ کوئٹہ میں مسلم لیگ نون کے رہنما چنگیز مری کی رہائش گاہ پر تقریب ہوئی جس میں کالعدم بی ایل اے کے چار کمانڈرز سمیت 32 فراریوں نے ہتھیار ڈالے اور پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ چنگیز خان مری کہتے ہیں کہ بلوچستان میں امن کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں ۔ ہتھیار ڈالنے والے فراری کاہان اور ہرنائی میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات میں ملوث تھے۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات