لاہور(این این آئی)ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب نے انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کو مٹھائیاں پیش کرتے ہوئے مبارک باد دی۔مٹھائیاں پیش کرنے کی تقریب بدھ کو واہگہ سرحد پر ہوئی۔آئے دن ورکنگ باو¿نڈری پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باوجود دونوں ممالک کے فوجی خاص مواقعوں پر ایک دوسرے کو مٹھائی پیش کرنا نہیں بھولتے۔گزشتہ سال 14 اگست کو پاکستانی رینجرز نے 68 ویں یوم آزادی کی خوشی میں بی ایس ایف کے جوانوں کو واہگہ سرحد پر مٹھائیاں دی تھیں تاہم رواں سال عید الفطر پر بی ایس ایف نے مٹھائیاں نہیں دیں,بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایم ایف فاروقی نے بغیر کوئی وجہ بتائے کہا تھا کہ وہ عید پر پاکستانی فوجیوں کو مبارک باد نہیں دیں گے۔