جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا ہ نے سرکاری سکولوں میں یونیفارم کی تبدیلی کو مسترد کرکے بھر پور مزاحمت کا اعلان کردیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا ہ نے سرکاری سکولوں میں یونیفارم کی تبدیلی کو مسترد کرکے بھر پور مذاحمت کا اعلان کردیا موجودہ یو نیفارم ہمارا قومی لباس اور اسلامی تہذیب کا عکاس ہے پرائیویٹ سکولوں میں بھی قومی لباس کو بطور یونیفارم رائج کیا جائے یونیفارم کی تبدیلی میں صوبائی حکومت نے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی ایک سازش کے تحت سرکاری سکولوں میں اسلامی روایات کو ختم کرنے اور استعماری کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا ہ کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے ضلع نو شہرہ کے ضلعی شوریٰ، زونل و مقامی امراءکی حلف برداری کی تقریب اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر صوبائی نائب امیر معراج الدین ایڈ وکیٹ ، ضلعی امیر حاجی انوار الاسلام نائب امیر حاجی عنایت الرحمن سیکرٹری اطلاعات میاں یاسر اعجاز بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دوران زلزلہ متاثرین کی بحالی میں انتہائی کمزور کردار ادا کیا پچاس سے ساٹھ ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں 80فیصد متاثرین اب بھی کھلے آسمان تلے بے یارو و مددگار پڑے ہوئے ہیںمتاثرین کی بحالی کے لئے فی گھر پانچ سے دس لاکھ روپے امداد کیا جائے انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے رضا کار پیش پیش ہیں انکی بحالی میں جماعت اسلامی اہم کردار ادا کر رہی ہے حکومت جلد ازجلد زلزلہ متاثرین سمیت قبائلی عوام کو اپنے اپنے علاقوں میں جانے کی جازت دیں کیونکہ قبائلی عوام سب سے زیادہ محب الوطن ہیں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر قبائلی عوام نے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا انہوں نے کہا کہ IMFکے ساتھ نو سو ملین ڈالر کا معاہدہ پاکستانی قوم کو غلام بنانے کے مترادف ہے کیونکہ اس معاہدے سے پاکستانی قوم پر چالیس ارب روپے کا ٹیکس نافذ ہوگی جو جماعت اسلامی کو کسی صورت منظور نہیںاگر وفاقی حکومت نے عوام پر ٹیکسز لگانے اور صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں میں پینٹ شرٹ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سڑکوں پر نکل کر دمادم مست قلندر کرے گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…