لاہور (این این آئی)نجی ایئرلائن کے طیارے حادثے پر ایوی ایشن ماہرین نے رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں ماہرین نے طیارے کے حادثے کا ذمہ دار پائلٹ کو قرار دیاہے۔تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نجی ایئرلائنز کے پائلٹ نے لینڈنگ کے وقت ایس او پیز کو مد نظر نہیں رکھا جبکہ معاون پائلٹ نے محفوظ لینڈنگ کیلئے ایک اور مزید چکر لگانے کا مشورہ دیا تھا جسے پائلٹ نے رد کرتے ہوئے جہاز کو لینڈ کروا دیا جس کے باعث طیارہ رگڑیں کھاتا ہو گھاس والے علاقے میں چلا گیا۔واضح رہے کہ شاہین ایئرلائن کا طیارہ چند روز قبل لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار ہو گیاتھا جس کے باعث 20سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔