پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

رینٹل پاور ریفرنس ,پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پرعائد ہوگی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سمندری رینٹل پاورکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت دیگر ملزمان پرانیس نومبرکو فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ نوڈیرو رینٹل پاورکیس میں ایم ڈی پرائیویٹ پاورانفراسٹرکچربورڈ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔ منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے نثار بیگ نے سمندری اورنوڈیرورینٹل پاورریفرنسزکی سماعت کی۔ سمندری رینٹل پاورکیس میں تمام ملزموں کی حاضری پوری ہونے کے بعد انھیں مقدمے کی نقول فراہم کردی گئی، جبکہ ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گئی۔دوسری جانب عدالت نے نوڈیرو رینٹل پاور کیس میں ایم ڈی پی پی آئی بی فیاض الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ریفرنسز کی سماعت انیس نومبر تک ملتوی کر دی۔سمندری رینٹل پاورکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی، سابق سی ای او پیپکو طاہر بشارت چیمہ، سابق ایم ڈی پیپکو منور بصیر اور دیگر گیارہ ملزموں پر اختیارات کے ناجائز استعمال ,قواعد کی خلاف ورزی اور غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…