اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈپٹی سپیکر قومی ا سمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی 4 اراکین اسمبلی کی ایوان زریں میں موجودگی میں کارروائی چلاتے رہے۔ منگل کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس جو کہ 11 بجے آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا وہ اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی 4 ارکان کی ایوان زریں میں موجودگی ہاؤس کی کارروائی چلاتے رہے اور ایوان کو تقریباً 3 بجکر 15 منٹ پر 4 اراکین میں سے ایک رکن قومی اسمبلی ایوان سے اٹھ کر چلے گئے جس کے بعد ایوان تقریباً خالی ہو چکا تھا لیکن جاوید مرتضیٰ عباسی نے کارروائی جاری رکھی۔