لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو اپنا طرز سیاست تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نظام کی درستگی کیلئے جاری جدوجہد کے ساتھ عوامی ایشوز پر بھی بھرپور اپوزیشن کا کردارا دا کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے بعض رہنماﺅں نے قیادت سے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بطور اپوزیشن جماعت مکمل ناکام ہوچکی ہے اور عوامی حلقوں میں اسے فرینڈلی اپوزیشن قرار دیاجارہا ہے۔ ایسے موقع پر پی ٹی آئی کو انتخابی نظام کی درستگی کے لئے جاری جدوجہد کے ساتھ عوامی مسائل پر بھی نظر رکھنی چاہیے اور اسکے لئے نہ صرف پارلیمنٹ کے اندر بلکہ اہم معاملات پر سڑکوں پر بھی آکر ان مسائل کو اجاگر کرکے حکومت پرانہیں حل کرنے کے لئے اپنا دباﺅ بڑھانا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ تجویز کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے اہم مسائل پرنظر رکھنے کےلئے رہنماﺅںکوذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے ۔