اسلام آباد(نیوزڈیسک)بے نظیر ایئرپورٹ میں حکام نے برطانوی شہری کے قبضے سے 5 کلو ہیروئن برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔اطلاعات کے مطابق بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرتعینات اے ایس ایف حکام نے اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر برمنگھم جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 791 کے مسافرالیاس چوہدری کے قبضے سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی، مسافر نے منشیات کو ڈبے میں پیک اوون کے اندر چھپایا ہوا تھا۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا ملزم برطانوی شہریت کا حامل ہے جسے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔