پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

فاٹا کی آئینی حیثیت کو متنازعہ بنانا ایک سازش ہے ، عوام کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں‘ مولانا سمیع الحق

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) جمعیت علماءاسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ فاٹا کی آئینی حیثیت کو متنازعہ بنانا ایک سازش ہے ، فاٹا کی عوام کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں ،حکومت پہلے ان کی اپنے گھروں میں واپسی کو فی الفور اور باعزت طریقہ سے یقینی بنائیں، ہم آزاد قبائل کے قانونی حقوق کی مکمل حمایت کرتے ہیں، قبائل کی قانونی حیثیت پر ان سے ریفرنڈم کرایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کے بعد جامع مسجد کبریٰ لاہور میں پریس کانفرنس میں اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ۔اس موقع پر مولانا عبدالرو ¿ف فاروقی، مولانا حامد الحق حقانی، مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا شاہ عبدالعزیز ،مولانا مفتی حبیب الرحمان درخواستی، مولانا مفتی خالد، مولانا عاصم مخدوم، ظہیر الدین بابر و دیگر دیگر اراکین بھی شریک تھے ۔اجلاس میںچاروں صوبوں میں تربیتی کنونشنوں کا فیصلہ کیا۔ 22-23-24-25نومبر کو پنجاب کے آٹھ ڈویژنوں میں کنونشن منعقد ہونگے۔ دسمبر میں صوبہ سندھ بلوچستان اور کے پی کے میں کنونشن منعقد ہونگے جسمیں مرکزی قائدین شرکت کرینگے ۔اجلاس میں مولانا ڈاکٹر سید علی شاہ ،میاں انور علی دہلوی ،مولانا عبدالبر ملتان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کی دینی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کی گئی ۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہم پاکستان کو سیکولر اور لبرل ریاست بننے نہیں دیں گے ،اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد ہمارا آئینی حق ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،آج جہادی قوتوں کو دہشت گرد تنظیمیں قراردیا جارہا ہے اگر پاکستان پر برا وقت آیا تو یہی جہادی قوتیں پاکستان کو بچائیں گی ۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ سیکولر سیاسی جماعتوں نے ملک کو نازک موڑ ہر لاکھڑا کیا ہے دینی مدارس کے خلاف آپریشن ،سودی معیشت کا تحفظ ،لبرل پاکستان کا نعرہ مسلم لیگ (ن)اور اس کی اتحادی جماعتوں کی طرف سے نظریاتی ملک اور ایٹمی قوت کی توہین ہے اس کا مقابلہ کریں گے اور اس طرح کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،نفاذ شریعت کےلئے جدوجہد کرنے والا دنیا بھر کی قوتوں کی اخلاقی او رسیاسی حمایت جاری رکھیں گے ،آئین پاکستان کی بالادستی اور نفاذ شریعت کے لئے جدوجہد ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ہماری پر امن جدوجہد کی تائید میں ہے ،تمام حکومتی ادارے آئین کا احترا م کرتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…