بدین (نیوزڈیسک).بدین میں ذوالفقارمرزاکی انتخابی ریلی اورپی پی کے انتخابی کیمپ کے قریب ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔فائرنگ کے بعد رینجرزنے پی پی کے دوامیدواروں سمیت 5افرادکو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ٹنڈوباگومیں ذوالفقارمرزااوران کے ساتھیوں نے انتخابی ریلی نکالی ،ریلی کے شرکاءجب کھڈارو پہنچےتونامعلوم افرادکی ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعددونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کا الزام تھا کہ پی پی کیمپ پر ذواالفقارمرزاکی ریلی سے فائرنگ کی گئی جبکہ ذوالقفارمرزا نے بات چیت کرتے ہوئے الزام پی پی کے کارکنوں پر عائد کیا ۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات