لاہور(نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں بے خوف اور خودکش سیاستدان ہیں ‘عمران خان کو جتنا پریشان اب دیکھا پہلے کبھی نہیں دیکھا‘ ریحام بارے پوچھنا ہے تو عمران خان سے پوچھا جائے‘عمران خان کی کسی کمزوری بارے بات نہیں کروں گا‘(ن) لیگ عمران خان اور میرے درمیان اختلافات چاہتی ہے ‘نواز شریف آصف زرداری کے سارے نسخے استعمال کررہے ہیں۔اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ انہوں ں ے عمران خان کو جتنا پریشان اب دیکھا ہے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ریحام خان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریہام کے بارے میں پوچھنا ہے تو عمران خان کا انٹرویو کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میں اگر کوئی کمزوری ہے بھی تو میں اس پر بات نہیں کروں گا۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تو چاہتی ہے کہ عمران خان اور میرے درمیان اختلافات ہوں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ تحریک انصاف کو اسپیکر اسمبلی کے انتخاب کے لئے میرے پاس راولپنڈی میں آنا چاہئے تھا اور میری عزت کو بڑھانا چاہیئے تھا میں سب سے سینئر ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان کے پرانے لوگ پیچھے رہتے جارہے ہیں اور اور نئے لوگ آگے آرہے ہیں،ملک میں کوئی لیڈر ایسا نہیں جس پر سب متحد ہوں نواز شریف آصف زرداری کے سارے نسخے استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یا تو اس نظام کو ختم ہوجانا چاہیئے یا پھر سچے کھرے پاکستانیوں کو انقلاب کے لئے سامنے آنا چاہیئی اور مرنا بھی چاہیے
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات
ریحام کے بارے میں پوچھناہے توعمران خا ن سے پوچھاجائے ،عمران خان کی کسی کمزوری کے بارے میں بات نہیں کرسکتا،شیخ رشید
10
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں