اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ارکان کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن تیار ہوگیا تھا، متحدہ کی کوئی پیشگی شرط نہیں مانی، کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ منافع خور ہوشیار ہوجائیں، ڈالر کی قدر گرنے والی ہے، 40 ارب روپے کے نئے ٹیکس امیروں سے وصول کریں گے، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنا پڑیں گی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی اور معاشی دست راست وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن تیار ہوگیا تھا لیکن میں نے بیچ میں کود کر حالات کو سنبھالا، بولے کہ مذاکرات میں ایم کیو ایم کی کوئی پیشگی شرط نہیں مانی، کراچی میں جاری رینجرز آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات