منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

این اے 122 سے ووٹوں کی منتقلی ، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے حلقہ این اے ایک سو بائیس سے ووٹوں کی منتقلی کے مصدقہ ریکارڈ کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔ علیم خان کہتے ہیں ایاز صادق فراڈ کر کے دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کے ہمراہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن ہیڈ آفس پہنچے مگر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات نہ ہو سکی۔ علیم خان نے ایڈیشنل سیکرٹری سے مل کر این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کے مصدقہ ریکارڈ کیلئے تحریری درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق دو سال کے دوران اس حلقے میں چھبیس ہزار نئے ووٹوں کا اندراج اور چار ہزار چھ سو ووٹ باہر منتقل کئے گئے۔ صرف آٹھ سو بارہ ووٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے ووٹ منتقل کرایا۔ باقی ووٹ متعلقہ ووٹرز کی مرضی کے بغیر منتقل کئے گئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے بعد حلقے میں ووٹوں کی منتقلی کا مصدقہ ریکارڈ دیا جائے اور الیکشن کمیشن ریکارڈ کی فراہمی کیلئے نادرا کو بھی ہدایات دے کیونکہ ووٹوں کی منتقلی کے ذریعے بے ضابطگی کی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے دوران این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی نہیں بلکہ فراڈ کیا گیا۔ ایاز صادق ایک بار پھر ڈی سیٹ ہوں گے۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…