فیصل آباد(نیوز ڈیسک)بھولا گجر قتل کیس میں رانا ثناءاللہ کو 12 نومبر کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایس ایس پی آپریشن رانا ثناءاللہ کا بیان ریکارڈ کریں گے اس سے قبل وہ مجرم نوید کمانڈو کا بیان ریکارڈ کرچکے ہیں۔یادرہے کہ 9 جنوری کو فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے عہدیدار بھولا گجر کو ڈرائیور سمیت قتل کردیا گیا تھا۔ مجرم نوید کمانڈو قتل کا اعتراف کرچکا ہے اور اس پر فردِ جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔ نوید کمانڈو نے عدالت کے روبرو اپنے اعترافی بیان میں موقف اپنایا تھا کہ اس نے بھولا گجر کا قتل صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناءاللہ کے کہنے پر کیا تھا جس پر رانا ثناء اللہ کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات