اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی نے حکومت کو ایاز صادق کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اب اسمبلی میں بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی نفیسہ خٹک نے ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضی عباسی کو بات کرنے سے روکنے پر کہا کہ ہم نے گزشتہ روز آپ کے سپیکر کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا ہے آپ کیسے ہمیں اپنا آزادی اظہار رائے کے حق سے روک سکتے ہیں ۔ منگل کے روز نفیسہ خٹک ایوان میں تین مرتبہ ایک ہی نقطہ اعتراض کو بیان کرتی رہیں جس پر ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضی عباسی نے بھی انہیں مرتبہ جلد بات ختم کرنے کی ہدایت کی لیکن تیسری مرتبہ نفیسہ خٹک نے جاوید مرتضی عباسی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میری بات کومکمل ہونے دیا جائے یہ میرا بنیادی حق ہے گزشتہ روز ہم نے آپ کے سپیکر ایاز صادق کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا ہے آپ کس طرح ہمیں ہمارے حق آزادی اظہار رائے سے محروم رکھ سکتے ہیں۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات