کراچی(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کی رہنماءشیریں مزاری کی صاحبزادی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حق میں ٹویٹ کردیا۔شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان حاضر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سردار ایازصادق قومی اسمبلی کے حقیقی اسپیکرہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ایاز صادق کو قومی اسمبلی میں واپسی اوراسپیکرمنتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کی سوشل میڈیا پربدزبانی کے سبب درست وقت پر پارٹی چھوڑدی۔ایمان حاضرنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) پر بھی تنقید کی ہے لیکن کبھی گالیاں نہیں سننا پڑیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ٹویٹ کی بنا پران کی والدہ اور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گی
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات