اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فاٹا سے منتخب رکن قومی اسمبلی شہاب الدین نے اسمبلی کی رکنیت سے احتجاجا استعفیٰ دیدیا۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے شہاب الدین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے نظر انداز کیئے جانے پر استعفیٰ دیدیا ہے،شہاب الدین کا کہنا تھا کہ ایسی اسمبلیوں میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیںجو مسائل کا حل نہ نکال سکے ،وفاق نے باجوڑ میں زلزلہ متاثرین کیلئے کوئی امداد نہیں کی، باجوڑ میں امدادی سامان نوابوں اور عمائدین میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ باجوڑ میں مجھے وزیراعظم نے نظر انداز کیا گیا ،گورنر اور پولیٹیکل ایجنٹ کے حکم پر مجھے کام سے روکاگیا۔گورنر باجوڑ ایجنسی کے رسم و رواج سے واقف نہیں ہیں۔انہوں نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیخلاف احتجاج کرتا رہوں گا۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات