اسلام آباد(نیوز ڈیسک) علیم خان نے کہا کہ ہمارے تیس ہزار ووٹ حلقے سے باہر منتقل کر دیئے گئے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا این اے 122 کے الیکشن میں فراڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے تیس ہزار فارم کہاں ہے۔ فارم اے بھرے بغیر ووٹ کاسٹ نہیں کا جا سکتا۔ انہوں نے کہا ہم ہر فورم پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا قومی اسمبلی کا سپیکر فراڈ کے ذریعے اسمبلی میں آیا ہے میں اسے سپیکر نہیں مانتا۔ اس سے قبل تحریک انصاف نے این اے 122کے ضمنی الیکشن میں مبینہ ووٹوں کے منتقلی کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا اور دھاندلی کے شواہد بھی پیش کئے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات